پشاور ،امریکن کلب کے قریب ہلال احمر کی پارکنگ میں دھماکہ۔3 گاڑیاں تباہ دفتر کو نقصان،ایک گارڈ زخمی ،قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے

ہفتہ 10 فروری 2007 16:47

پشاور ،امریکن کلب کے قریب ہلال احمر کی پارکنگ میں دھماکہ۔3 گاڑیاں تباہ ..
پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 10فروری2007 ) پشاور کے پوش اور انتہائی حساس قرار دئے جانے والے یونیورسٹی ٹاؤن میں امریکن کلب کے نزدیک عالمی ہلال احمر(آئی سی آر سی)کے دفتر کی کار پارکنگ میں دھماکے سے تین تباہ اور ایک گارڈ زخمی ہوگیا جبکہ واقعہ سے قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، زور دار دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی جس سے قرب وجوار کے رہائشی گہری نیند سے بیدار ہوئے تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح ساڑھے چار بجے کے قریب پوش اور انتہائی حساس علاقے میں جہاں بڑی تعداد میں اقوام متحدہ مختلف اداروں کے دفاتر غیر ملکی این جی اوز،،مشنز،رابطہ دفاتر کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں غیر ملکی بھی رہائش پذیر ہیں میں آئی سی آر سی کے دفتر کے احاطے میں زوردار دھماکہ ہوا جس سے چار گاڑیوں میں سے ایک بری طرف تباہ ہوئی جبکہ تین دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا اور ڈیوٹی پر موجود گارڈ زخمی ہوگیا دھماکے سے کار پارکنگ کا لوہے کی چادر کا شیڈ باہر سڑک پر جا گرا دھماکے سے قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جبکہ خوف وہراس بھی پھیل گیا پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی خاص حصے میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کردئے یاد رہے کہ نائن الیون کے بعد یونیورسٹی ٹاؤن کے مذکورہ حصے کی مختلف سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں تھیں اور پولیس تعینات کردی گئی جہاں سے گزشتہ پانچ سال کے دوران کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو جانے کی اجازت نہیں اسی طرح رات کے وقت اس حصے میں گاڑیوں کی آمد ورفت تقریباختم ہوجاتی ہے مذکورہ حصے میں پولیس کی نفری کے ساتھ ساتھ نجی سیکیورٹی گارڈز بھی بنگلوں اور دفاتر کے باہر نظر آتے ہیں جس سے علاقے کی حساسیت کا پتہ لگایا جاسکتا ہے اسی طرح پورے پشاور میں مذکورہ علاقے کو محفوظ ترین علاقہ تصور کیا جاتا ہے آئی سی آر سی اہلکار کے مطابق دھماکہ گیس سلنڈر سے ہوا جبکہ پولیس اسے تخریب کاری کی واردات قرار دے رہی ہے ذرائع کے مطابق اس دھماکے میں کم طاقت کا دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے دھماکے کی تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :