آئی سی سی سے شاہدآفریدی پر 4ون ڈے میچوں کی پابندی عائد

ہفتہ 10 فروری 2007 17:29

آئی سی سی سے شاہدآفریدی پر 4ون ڈے میچوں کی پابندی عائد
سنچورین(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 10فروری2007 ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے پاکستانی آل راؤنڈر شاہدآفریدی کو 4ایک روزہ میچوں کی پابندی کی سزا سنا دی ہے۔ ریکارڈ ہولڈر بیٹسمین کیپ ٹاؤن کے افتتاحی میچ میں ناٹآ ؤٹ ہونے کے بعد واپس پویلین جاتے ہوئے ایک تماشائی پربیٹ سے حملہ کرنا کی کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)

اس واقعے کے فوری بعد کسی بھی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا لیکن دوسرے ایک روزہ میچ میں آفریدی کی شاندار کارکردگی کے بعد آئی سی سی نے شاہدآفریدی پر فرد جرم عائد کردی تھی اور آج کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اس پر 4ون ڈے میچوں کی پابندی عائد کردی ہے جس کا اطلاق جنوبی افریقہ کے بقیہ دومیچوں سمیت ورلڈ کپ 2007کے افتتاحی دو میچوں پر ہوگا۔

شاہد آفریدی کو سزا کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔