امیتابھ بچن کو ایک مرتبہ پھر ٹی وی پر لانے کی تیاریاں

اتوار 11 فروری 2007 13:14

امیتابھ بچن کو ایک مرتبہ پھر ٹی وی پر لانے کی تیاریاں
ممبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 11فروری2007 ) بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کو ایک مرتبہ پھر ٹی وی پر لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔اس سلسلہ میں معلوم ہوا ہے کہ امیتابھ بچن کی ٹی وی اسکرین پر واپسی ایک نئے ٹی وی چینل کے ذریعے ہونے والی ہے جواگلے چھ ماہ میں منظر عام پر آنے والا یہ ۔

(جاری ہے)

اور اس سلسلہ میں ٹی وی کے منتظم اعلیٰ نے ایک پروگرام کیلئے امیتابھ سے رابطہ کیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ یہ انعامی مقابلے کاپروگرام نہیں ہوگا بلکہ مشہور فنکاروں سے گفتگو کا پروگرام ہوگا جسکی میزبانی امیتابھ کرینگے ۔