کراچی میں تخریب کاری کی کوشش ناکام ۔ لیاقت آباد میں شاپنگ سینٹر کے قریب دو بم ناکارہ بنادئے گئے

اتوار 11 فروری 2007 16:10

کراچی میں تخریب کاری کی کوشش ناکام ۔ لیاقت آباد میں شاپنگ سینٹر کے قریب ..
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 11فروری2007 ) کراچی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ‌نے لیاقت آباد میں واقع فردوس شاپنگ سینٹر کے پاس برآمد ہونیوالے دو بم ناکارہ بنادیئے ہیں ۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے تلاشی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ناکارہ بنائے جانے والے دونوں بم دیسی ساختہ تھے اور موبائل فون کے ساتھ منسلک تھے۔کپڑے میں‌لپٹے مشکوک چیز کے بارے میں علاقے کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے بروقت کارووائی کرکے بموں کو ناکارہ بناکر تخریب کاری کے اس واقعے کو ناکام بنایا۔

متعلقہ عنوان :