انگلینڈ نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوسرے فائنل میں‌ شکست دے کر چودہ سال بعد آسٹریلیا کو اس ہی کی سرزمین پر شکست دینے والی ٹیم کا اعزاز حاصل کر لیا

اتوار 11 فروری 2007 17:22

انگلینڈ نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوسرے فائنل میں‌ شکست دے کر چودہ سال ..
سڈنی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 11فروری2007 ) سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کوچونتیس رنز سے شکست دیکر سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔انگلینڈ نے چودہ سال بعد آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے والی ٹیم کا اعزاز حاصل کرلیا ۔ آسٹریلیا کو اس سے قبل انیس سو بانوے ترانوے میں ویسٹ انڈیز نے ہوم گراؤنڈ پر شکست دی تھی۔

بارش سے متاثرہ اس فائنل میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت انگلینڈ کو فتحیاب قرار دیاگیا۔

(جاری ہے)

بارش کے باعث آسٹریلیا کو ستائیس اوورز میں ایک سو ستاسی رنز کا ہدف دیا گیا تھا تاہم آسٹریلوی ٹیم ستائیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو باون رنزبناسکی۔بریڈ ہوج اننچاس اور شین واٹسن نے سینتیس رنز بنائے۔ لائم پلنکٹ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو چھیالیس رنز بنائے۔پال کولنگ ووڈ نے سب سے زیادہ ستر رنز بنائے۔نیتھن بریکن اور میک گرانے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پال کولنگ ووڈ کو ستر رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ مین آف دی سیریز آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ قرار پائے۔