چار میچوں کی پابندی زیادتی ہے،اتنی بڑی غلطی نہیں جتنی سزا دی گئی،آفریدی

پیر 12 فروری 2007 12:33

چار میچوں کی پابندی زیادتی ہے،اتنی بڑی غلطی نہیں جتنی سزا دی گئی،آفریدی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12فروری۔2007ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ چار میچوں کی پابندی زیادتی ہے اتنی بڑی غلطی نہیں تھی جتنی سزا دی گئی پاکستان کو برا بھلا کہنے پر غصہ آگیا تھا آئی سی سی کو سزا پر نظر ثانی کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز کراچی ایئرپورٹ پر جنوبی افریقہ سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ اتنی سخت سزا ان کے ساتھ زیادتی ہے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں اپنی شاندار کرکردگی سے ٹیم کو فتح دلانے والے شاہد آفریدی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آئی سی سی کو قوانین پر غور کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں انہوں نے باؤلنگ پر زیادہ توجہ مرکوز رکھی انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز میں پاکستان کے لئے حالات ساز گار ہونگے پاکستان ٹیم ورلڈ کپ ضرور جیتے گی۔ انہوں نے کاہ کہ ان فٹ پاکستانی کھلاڑی ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرلیں گے ۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے مشکل حالت میں ٹیم کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے یہی ٹیم ورلڈ کپ تک مکمل ردھم حاصل کرلے گی۔