عالمی سطح پر حلال فوڈ مارکیٹ کا حجم150 ارب ڈالر ہوگیا

پیر 12 فروری 2007 13:50

عالمی سطح پر حلال فوڈ مارکیٹ کا حجم150 ارب ڈالر ہوگیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12فروری۔2007ء) دنیا بھر میں حلال فوڈ مارکیٹ کا حجم150 ارب ڈالر ہے جبکہ غیر مسلم دنیا میں بھی حلال فوڈ کا دائرہ تیزی کے ساتھ وسیع ہورہا ہے۔ایک معروف عالمی ریسرچ گروپ”ریسرچ ہائی بیم‘،کے سروے کے مطابق دنیا بھر میں حلال فوڈ مارکیٹ کی موجودہ مالیت کا اندازہ150 ارب ڈالر لگایا گیا ہے اور قیمتوں میں اضافے اور کنزیومر مارکیٹ کے پھیلاوٴ کے سبب اس مارکیٹ کا حجم سال2010 تک 500 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

(جاری ہے)

ورلڈ حلال فورم کے سینئرایگزیکٹونے بتایا ہے کہ دنیا کی آبادی میں شامل ایک ارب 79 کروڑ مسلمانوں کے ساتھ انتہائی تیزی سے پھیلتا ہوا حلال فوڈ سیکٹر ، فوڈ انڈسٹری میں مواقع کا مرکزی میدان بن چکا ہے۔ حلال فوڈ مارکیٹ کا دائرہ اسلامی ممالک کے علاوہ بیرونی ممالک میں بھی وسیع تر ہوتا جارہا ہے ، صرف برطانیہ میں ہی حلال فوڈ مارکیٹ کا حجم 4 ارب ڈالر ہے۔دنیا بھر میں گوشت پیدا کرنے والے ملکوں کی اکثریت ،جن میں ارجنٹائن ، آسٹریلیا،برازیل، کینیڈا، بھارت ، نیوزی لینڈ ، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں ، اپنے ممالک میں حلال ذبیحہ کی تکنیک کو فروغ دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :