اسرائیل کا امریکی امداد سے تیار کئے جانے والے اینٹی میزائل سسٹم ایرو کا کامیاب تجربہ

پیر 12 فروری 2007 13:51

اسرائیل کا امریکی امداد سے تیار کئے جانے والے اینٹی میزائل سسٹم ایرو ..
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12فروری۔2007ء) اسرائیل نے اینٹی میزائل سسٹم ایرو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے طیارے سے ایرو میزائل فائر کیا گیا جس نے دوسرے میزائل کو راستے میں تباہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

ایرو میزائل ڈیفنس سسٹم اسرائیل نے امریکا کی امداد سے تیار کیا ہے جس کا مقصد درمیانے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کرنا ہے ۔ اسرائیل کی جانب سے اینٹی میزائل سسٹم کا تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایران نے اپنے میزائل سسٹم کو بہتر بنانے کے متعدد تجربات کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :