بین الاقوامی دباؤ، اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کی کھدائی کا کام روک دیا

پیر 12 فروری 2007 14:40

بین الاقوامی دباؤ، اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کی کھدائی کا کام روک دیا
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12فروری۔2007ء) اسرائیل نے عالمی احتجاج کے بعد مسجد اقصیٰ کی کھدائی کا کام روک دیا ہے۔اسرئیل کی جانب سے یہ اقدام ملک میں شروع ہونے والی جھڑپوں اور دنیا بھر میں مظاہرے شروع ہو جانے کے بعد کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل اسرائیل نے عالمی احتجاج کو مسترد کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کی کھدائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیاتھا اور انتظامیہ کی جانب سے کام میں روز بروز تیزی لائی جا رہی تھی ۔ واضح رہے کہ عرب لیگ نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے قریب اسرائیل کی طرف سے کھدائی روکنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلوانے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :