ورلڈ‌کپ کے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان ۔ ۔ ٹیم کی قیادت راہول ڈریوڈ کریں گے ، سابق کپتان سارو گنگولی اور وریندر سہواگ بھی شامل ہیں

پیر 12 فروری 2007 14:46

ورلڈ‌کپ کے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان  ۔ ۔ ٹیم کی قیادت راہول ڈریوڈ ..
ممبئی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12فروری۔2007ء) بھارت نے آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز میں ہونیوالے عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے اپنی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ٹیم کی قیادت راہول ڈریوڈ کریں گے اور اس میں سابق کپتان سارو گنگولی اور آؤٹ آف فارم اوپنر وریندر سہواگ بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کی ٹیم سری لنکا، بنگلہ دیش اور برمودہ کے ساتھ ابتدائی راؤنڈ کے میچ کھیلے گی۔اس کا پہلا میچ سترہ مارچ کو بنگلہ دیش کے خلاف پورٹ آف اسپین میں ہوگا۔ بھارت کی ٹیم میں راہول ڈریوڈ، روبن اتھاپا، سارو گنگولی، سچن ٹنڈولکر، یووراج سنگھ، وریندر سہواگ، مہیندرا دھونی، ہربھجن سنگھ، ظہیر خان، مناف پٹیل، انیل کمبلے، اجیت اگرکار، عرفان پٹھان، شری شری شانت اور دنیش کارتک شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :