ریئرایڈمرل آصف ہمایوں کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے

پیر 12 فروری 2007 15:44

ریئرایڈمرل آصف ہمایوں کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے
اسلام آبا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12فروری۔2007ء) ریئرایڈمرل آصف ہمایوں کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ وزارت دفاع نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ وائس ایڈمرل آصف ہمایوں نے دسمبر1970میں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی۔ پاکستان نیول اکیڈمی اور رائل نیول کالج ڈارت مارتھ برطانیہ میں ابتدائی تربیتی مراحل طے کرنے کے بعد انہیں جون انیس سو تہتر میں کمیشن دیاگیا۔

وائس ایڈمرل نے سب میرینز کے شعبے میں اپلائزیشن کیا ہوا ہے۔ انہیں پی این سب میرین ہنگور ، شوشک اور پاک بحریہ کے جہازوں ٹیپو سلطان اور شاہ جہاں کی قیادت کا اعزاز بھی حاصل رہا ہے۔اس کے علاوہ وائس ایڈمرل آصف ہمایوں نے سب میرین اسکواڈرن کے کمانڈر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ نیول ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر سب میرینز آپریشنز اور نیول سیکریٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔

وائس ایڈمرل آصف ہمایوں نیشنل ڈیفنس کالج اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں اور انہوں نے امریکا سے نیول اسٹاف کورس کیا ہوا ہے۔ وہ دہلی میں نیوزل اتاشی کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم ٹیکنالجویز کمپلیکس کی حیثیت سے انہوں نے ٹیکنالوجی ڈیویلپمنٹ میں اہم کردار ادا کیا ۔ انہیں جنوری دو ہزار چھ میں پی این فلیٹ کی کمانڈ دی گئی اور وہ اب بھی کمانڈر پاکستان فلیٹ کے عہدے پر برقرار ہیں۔ انہیں ہلال امتیاز ملٹری ، ستارہ امتیاز اور تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔