بنگلہ دیش کے نوبل انعام یافتہ بینکار ڈاکٹر محمد یونس کی جانب سے سیاست میں آنے کا فیصلہ ، نئی پارٹی تشکیل دینے کے لئے عوام سے تجاویز مانگ لیں

پیر 12 فروری 2007 16:20

بنگلہ دیش کے نوبل انعام یافتہ بینکار ڈاکٹر محمد یونس کی جانب سے سیاست ..
ڈھاکہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12فروری۔2007ء) بنگلہ دیش کے نوبل انعام یافتہ بینکار ڈاکٹر محمد یونس نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئی سیاسی پارٹی تشکیل دینے کے لئے عوام سے تجاویز مانگ لی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد یونس نے ڈھاکہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام نے ان کا ساتھ دیا تو وہ ایک نئی سیاسی پارٹی تشکیل دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ انکے سیاست میں‌آنے کا مقصد ملک میں نئے سیاسی کلچر ، پڑھی لکھی لیڈر شپ اور گوڈ گورنس کو متعارف کرانا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں عوام کی جانب سے مثبت جواب نہ ملا تو وہ سیاسی میدان کا رخ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :