30چور پکڑنے پر موٹر سائیکل کا انعام،ملائشیا میں سٹریٹ کرائمز کی بیخ کنی کیلئے انوکھے منصوبے کا اعلان

جمعہ 16 فروری 2007 13:29

30چور پکڑنے پر موٹر سائیکل کا انعام،ملائشیا میں سٹریٹ کرائمز کی بیخ ..
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری۔2007ء) ملائشیا کی حکومت نے ملک میں سٹریٹ کرائمز کی بیخ کنی کیلئے ایک انوکھے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت رضا کار نوجوانوں کو 30 چور پکڑنے کے بدلے ایک موٹر سائیکل انعام میں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائشیا کی حکومت نے ملک میں سٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانے کے لئے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ہر ایسے نوجوان کو ایک موٹر سائیکل انعام میں دی جائے گی جو تیس چوروں کو پکڑے یا ان کی گرفتاری میں مدد دے۔ حکام کے مطابق اس وقت ملائشیا میں خواتین سے پرس چھیننے،چاقو کی نوک پر ڈکیتی اور دیگر چھوٹی موٹی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔