شمالی وزیرستان،متاثرین بمباری کا معاہدے کے مطابق معاوضہ کی ادائیگی شروع کرنے کا مطالبہ

جمعہ 16 فروری 2007 13:35

شمالی وزیرستان،متاثرین بمباری کا معاہدے کے مطابق معاوضہ کی ادائیگی ..
میران شاہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری۔2007ء) شمالی وزیر ستان میں حالیہ شورش کی وجہ سے آپریشنوں اور دوسرے واقعات میں160 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے متاثرین کا معاوضے کی رقم کی ادائیگی شروع کرنے کا مطالبہ-تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز ،ہیلی کاپٹروں کی بمباری اور دوسرے فسادات کی وجہ سے وزیرستان کے 160 سے زیادہ مقامی افراد کی ہلاکت ،سینکڑوں زخمی اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کے نقصان کیلئے امن معاہدے میں طے پایا تھا کہ مقامی لوگوں کے نقصانات کا معاوضہ دیا جائے گا تاہم حکومت کی طرف سے علاقے کے متاثرین کو معاوضے کی رقم 31.

(جاری ہے)

33 کروڑ روپے رقم کا چیک پولیٹیکل انتظامیہ کو موصول ہو چکا ہے تاہم چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر متاثرین کو دی جانے والی سرد خانے میں پڑی ہوئی ہے علاقے میں ہلاک ہونے والے اکثر افراد سارے خاندان کے کفیل تھے ان کے خاندان اب فاقہ کشی پر مجبور ہیں اور علاقے میں مارکیٹیں،گھر اور تجارتی مراکز جھڑپوں کے دوران تاحال کھنڈرات میں تبدیل ہو رہے ہیں حالیہ چند دن سے پاک فوج سیون ڈویژن کی طرف 44 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی جو کہ پولیٹیکل انتظامیہ اور عمائدین نے تصدیق کی علاقے کے متاثرین نے میجر جنرل اظہر علی شاہ،گورنر سرحد، کور کمانڈر اور نئے پولیٹیکل ایجنٹ نارتھ پیرزادہ خان وزیر سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کو جلد از جلد رقم کی ادائیگی شروع کی جائے-

متعلقہ عنوان :