آسٹریلیا پھر چت‘ نیوزی لینڈ نے5 وکٹوں سے شکست دیدی

اتوار 18 فروری 2007 13:02

آسٹریلیا پھر چت‘ نیوزی لینڈ نے5 وکٹوں سے شکست دیدی
آکلینڈ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 18فروری2007 ) نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں چیپل ہیڈلی ٹرافی کے دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو پھر چت کردیا‘ ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔نیوزی لینڈ نے جیت کیلئے درکار 337 رنز کے ہدف کو حاصل کر کے ورلڈکپ کی فیو رٹ ٹیم آسٹریلیا کو ہرا کر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے کپتان اسٹیفن فلیمنگ نے ٹاس جیت کے پہلے آسٹریلیا کو کھیلنے کی دعوت دی تاہم آسٹریلوی بلے بازوں نے ان کے اس فیصلے کو دھواں دھار بلے بازی سے غلط ثابت کر دیا اور مقررہ پچاس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر336رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان مائیکل ہسی نے شاندار105اور ہوگ نے97رنز ناٹ آوٴٹ بنائے۔جواب میں نیوزی لینڈ نے ٹیلر117،میک ملن52اور فلٹن76رنز ناٹ آوٴٹ کی شاندار بیٹنگ کے باعث48.4اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر337رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :