سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں جاں بحق ہو نے والوں کی تعداد 68 ہو گئی

منگل 20 فروری 2007 14:17

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں جاں بحق ہو نے والوں کی تعداد 68 ہو گئی
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20فروری2007 ) سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں جاں بحق ہو نے والوں کی تعداد 68 ہو گئی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی کے صفدر جنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ ایک اور زخمی کے جاں بحق ہو نے سے یہ تعداد 68 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ 15سالہ حارث محمد منگل کی صبح دم توڑ گیا جبکہ بھارتی پولیس نے بتایا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے7افراد کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔