سمجھوتہ ایکسپریس کے مسافروں کو سندھ ایکسپریس روہڑی پہنچ گئی

منگل 20 فروری 2007 14:17

روہڑی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20فروری2007 ) سمجھوتہ ایکسپریس کے مسافروں کولیکر سندھ ایکسپریس روہڑی پہنچ گئی جس میں سندھ سے تعلق رکھنے والے مسافر سوار تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس کے سندھ سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو لے کر سندھ ایکسپریس منگل کے روز ڈھائی سے تین گھنٹے تاخیر سے روہڑی اسٹیشن پہنچی ٹرین پر ایک درجن مسافر سوار تھے۔اس موقع پر انتہائی جذباتی اور رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، مسافروں کو ان کے عزیز و اقارب گلے لگا کر روتے رہے۔مسافروں نے بھارتی ریلورے حکام کی جانب سے کئے جانے والے نامناسب سلوک کی بھی شکایات کیں۔

متعلقہ عنوان :