بھارت سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے حوالے سے درست معلومات فراہم نہیں کررہا۔شیخ رشید۔۔بھارتی حکام نے سمجھوتہ ایکسپریس کو خواہ مخواہ اٹاری ریلوے سٹیشں پر روکے رکھا‘ جس کے باعث زخمیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دہشت گردی کے واقعات کے باوجود سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس بند نہیں کی جائیں گی ۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا قومی اسمبلی میں پالیسی بیان

منگل 20 فروری 2007 15:09

بھارت سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے حوالے سے درست معلومات فراہم نہیں کررہا۔شیخ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20فروری2007 ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت سمجھوتہ ایکسپریس حادثے کے حوالے سے درست معلومات فراہم نہیں کررہا‘ دہشت گردی کے واقعے کے باوجود سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس بند نہیں کی جائیں گی‘ بھارت سے تمام معاملات حل کرنا چاہتے ہیں مگر قومی غیرت و وقار پر کبھی سودے بازی نہیں کریں گے۔

منگل کے روز سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے حوالے سے پالیسی بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایوان کو بتایا کہ بھارتی حکام نے سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ میں جاں بحق اور زخمی ہو نے والے پاکستانیوں کے بارے میں بروقت اور درست معلومات فراہم نہیں کیں۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی حکام نے سمجھوتہ ایکسپریس کو خواہ مخواہ اٹاری ریلوے اسٹیشن پر روکے رکھا جس کے باعث زخمیوں اور متاثرین کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑا ۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے واقعہ کے باوجود سمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ایکسپریس بند نہیں کی جائیں گی سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے 716 مسافر آئے ان میں سے کئی کے پاس ویزے بھی نہیں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کے دونوں جانب سے جس طرح اس واقعہ کی مذمت کی گئی وہ قابل قدر ہے اراکین نے مطالبہ کیا تھا کہ مجھے بھارت جانا چاہئے تھا مگر میں وزیراعظم کی اجازت کے بغیر نہیں جاسکتا میں پاکستان میں رہ کر جو کرسکتا تھا وہ کیا انہوں نے کہا کہ قومی مسائل پر ہم کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے بھارت سے جہاں دوستی کی بات ہے وہاں رویوں کی بھی بہت اہمیت ہے خورشید قصوری وزیر خارجہ بھارت گئے ہیں وہ اس مسئلہ کو اٹھائیں گے ہم اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں سمجھوتہ ایکسپریس چلتی رہے گی تو ایکسپریس کے لئے جدید ترین گاریاں چلائی گئیں دو ارب روپے کی لاگت سے مونا باؤ ٹریک بچھایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اٹاری سے 716 پاکستانی آئے تھے جن میں سے کچھ کے پاس پاسپورٹ بھی نہ تھے میں واہگہ گیا تھا اگر وزیراعظم حکم دیں گے تو بھارت جاؤنگا انہوں نے کہا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ان لوگوں کی بھی شناخت ہوجائے گی جن کی ابھی تک نہیں ہوئی۔