کھلی کچہری میں خطاب کے دوران باریش شخص نے صوبائی وزیرظل ہما کو گولی مار دی۔آدھا گھنٹہ موت و حیات کی کشمکش کے بعد انتقال کر گئیں‘ہسپتال حکام۔تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کیا گیا ہے ۔ مسلم لیگی رہنماؤں کا دعوی

منگل 20 فروری 2007 15:53

کھلی کچہری میں خطاب کے دوران باریش شخص نے صوبائی وزیرظل ہما کو گولی ..
گوجرانوالہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20فروری2007 ) پنجاب کی صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر ظل ہما عثمان کوکھلی کچہری میں خطاب کے دوران ایک باریش شخص نے سر میں گولی مار دی جس پر ہسپتال میں آدھا گھنٹہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد صوبائی وزیر جاں بحق ہو گئیں-جبکہ ملزم کو موقع پر لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا-تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر ظل ہما عثمان منگل کی صبح تھانہ سول لائن کے علاقہ میں مسلم لیگ ہاؤس میں کھلی کچہری سے خطاب کر رہی تھیں کہ ایک باریش شخص نے فائرنگ کر دی جس سے ان کے سر میں گولی جا لگی اور وہ شدید زخمی ہو گئیں-جس پر انہیں فوری طور پر سول لائن ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ موقع پر موجود مسلم لیگی کارکنوں نے فائرنگ کرنے والے شخص کو پکڑ کر تھانہ سول لائن کے حوالے کر دیا-ہسپتال کے ذمہ دار حکام کے مطابق صوبائی وزیر آدھا گھنٹہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئیں تاہم ان کی لاش کو بذریعہ ہیلی کاپٹر لاہور بھجوایا جا رہا ہے-دوسری جانب مسلم لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کے باعث انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور منتقل کیا جا رہا ہے-

متعلقہ عنوان :