وزیر خارجہ قصوری نے سمجھوتہ ایکسپریس کے زخمیوں کی عیادت کی

منگل 20 فروری 2007 20:34

وزیر خارجہ قصوری نے سمجھوتہ ایکسپریس کے زخمیوں کی عیادت کی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری۔2007ء) وزیر خارجہ خورشید قصوری نئی دہلی پہنچتے ہی صفدر ہسپتال گئے اور وہاں سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی وزیر خارجہ نے زخمیوں سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں حکومت کی طرف سے مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی اس سے قبل جب خورشید قصوری نئی دہلی پہنچے تو ایئر پورٹ پر ان کا استقبال بھارتی خارجہ امور کے اعلی عہدیداروں اور بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک نے کیا۔