عراق،کار بم دھماکوں ،مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپ اورتشدد کے دیگر واقعات میں9امریکی فوجیوں سمیت 46افراد ہلاک،100سے زائد زخمی بغداد کے مضافاتی علاقوں سے پولیس کو 20سرکٹی برآمد ۔اپ ڈیٹ

منگل 20 فروری 2007 21:39

عراق،کار بم دھماکوں ،مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپ اورتشدد کے دیگر واقعات ..
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری۔2007ء) عراق میں کار بم دھماکوں ،مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپ اورتشدد کے دیگر واقعات میں9امریکی فوجیوں سمیت 46افراد ہلاک اور100سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ادھر بغداد کے مضافاتی علاقوں سے پولیس کو 20سرکٹی لاشیں ملی ہیں۔

(جاری ہے)

دارالحکومت بغداد کے مضافاتی علاقے تاجی میں ایک ریسٹورنٹ کے سامنے گیس کے ٹینکر میں ہونے والے دھماکے سے کم از کم16افرادہلاک اور105سے زائد زخمی ہوگئے تا ہم حکام نے فوری طورپر یہ بتانے سے انکارکردیا کہ یہ حادثہ تھایادہشت گردی جنوبی بغدادکے ضلع سیدیہ میں ایک گیس اسٹیشن کے قریب کار بم دھماکا ہواجس میں6 افرادہلاک اور11زخمی ہوگئے بغدادکے ضلع رشید میں ایک اورکاربم دھماکا میں5افرادہلاک اور7 زخمی ہوگئے جبک بغداد میں پٹرول پمپ پر کیے گئے کابم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ بغدادمیں ہی الدورہ کی سبزی مارکیٹ میں ہونے والے کاربم دھماکے میں5 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے بغداد کے شمال میں تاجی کے علاقے میں ایک ٹرک میں دھماکے سے 6 افراد ہلاک اور 75سے زائد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق ٹرک میں مائع گیس کے سلنڈرز بھرے ہوئے تھے پولیس کے مطابق دھماکے کے فوری بعد علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں زخمی ہونے والے زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ادھرغیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کی طرف سے جاری ہو نے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوب مشرقی بغداد میں دھماکے سے تین امریکی فوجی مارے گئے بغداد کے شمال میں امریکی چوکی پر خود کش حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک ہو ئے صوبہ الانبار میں مزاحمت کاروں سے لڑائی میں مزید تین امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی امریکی محکمہ دفاع کے مطابق عراق جنگ میں مارے جانے والے امریکی فوجیوں کی تعداد تین ہزار ایک سو 38 ہو گئی ہے ادھرعراقی پولیس کوبغداداورمضافاتی علاقوں سے 20افرادکی لاشیں ملی ہیں جنہیں اغواء کرنے کے بعد قتل کردیاگیادوسری جانب برطانو ی خبر رساں ادارے حالیہ دھماکے اس بات کی علامت ہیں کہ بغداد میں جاری آپریشن کے خاطر خواہ نتائج بر آمد نہیں کئے جاسکے۔