حیدر آباد،سی آئی ڈی پولیس کی کارروائی ، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو افراد گرفتار،دھماکہ خیز مادہ اور اسلحہ برآمد

منگل 20 فروری 2007 21:39

حیدر آباد،سی آئی ڈی پولیس کی کارروائی ، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری۔2007ء) سی آئی ڈی پولیس نے راجپوتانہ اسپتال کے قریب سے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد پولیس نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مادہ اور اسلحہ برآمد کیا ہے۔

(جاری ہے)

سی آئی ڈی پولیس نے دعویٰ کیا ہے منگل کو سی آئی ڈی پولیس حیدرآباد نے راجپوتانہ اسپتال حیدرآباد کے سامنے سے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد محمد شریف عرف اطرق اور محمد اعجاز عرف یوسف کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ، دو عدد ٹی ٹی پستول، بوتلیں کیمیکل، پانچ کلو بال بیرنگ اور دیگر دھماکہ خیز مادہ برآمدکرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان ایبٹ آباد کے رہنے والے ہیں اور یہ اپنے دیگر پانچ ساتھیوں کے ہمراہ بس سے اتر کر جا رہے تھے کہ پولیس نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پارٹی پر مبینہ طور پر فائرنگ کردی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ان کے پانچ ساتھی فرار ہوگئے جبکہ ان دو کو پولیس نے گرفتار کرکے یہ دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا سی آئی ڈی پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان خود کش دھماکے کے منصوبے کے لئے یہاں آئے تھا۔ راجپوتانہ اسپتال کے آس پاس کسی پولیس مقابلے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :