ایرا نے اب تک 219 ملین روپے کے انتظامی اخراجات کئے ۔شیرافگن نیازی۔۔ایرا کے 65 افسران ماہانہ 20 ہزار روپے سے زائد تنخواہ جبکہ ڈپٹی چیئرمین ایرا 79 ہزار 596 روپے ماہانہ معاوضہ لیتے ہیں ۔قومی اسمبلی میں جواب

بدھ 21 فروری 2007 14:58

ایرا نے اب تک 219 ملین روپے کے انتظامی اخراجات کئے ۔شیرافگن نیازی۔۔ایرا ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21فروری2007 ) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ 33 ہزار زلزلہ زدگان خیموں میں مقیم ہیں اور ایرا نے اب تک 219 ملین روپے کے انتظامی اخراجات کئے- وزیر پارلیمانی امور شیرافگن نیازی نے بدھ کو وقفہ سوالات کے دوران بتایا کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام تقریبا مکمل ہو چکا ہے زندگی معمول پر آ چکی ہے تمام دفاتر بنک مارکٹیں اور سڑکیں کھلی ہیں تمام سکول ہسپتال اور سرکاری دفاتر عارضی شیلٹرز میں کام کر رہے ہیں 35 لاکھ زلزلہ زدگان میں سے صرف 33 ہزار بے گھر افراد خیموں میں مقیم ہیں تحصیل بالاکوٹ میں تباہ شدہ 325 کلو میٹر سڑکوں کی مرمت کی گئی ہے اور ان پر ٹریفک چل رہی ہے ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ ایرا کا قیام 24 اکتوبر 2005ء میں عمل میں آیا اور اب تک اس کے انتظامی اخراجات 219 ملین روپے ہیں ایرا خود مکانات تعمیر نہیں کرتا صرف حکمت عملی مرتب کر کے فنڈز فراہم کرتا ہے زلزلے میں ضلع شانگلہ میں 402 افراد جاں بحق اور 1877 زخمی ہوئے جبکہ تباہ شدہ مکانات کی تعداد 24 ہزار 850 ہے ایرا کے پاس گاڑیوں کی کل تعداد 65 ہے ان میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین ٹویوٹا الٹس استعمال کر رہے ہیں ایرا کے 65 افسران ماہانہ 20 ہزار روپے سے زائد تنخواہ لے رہے ہیں ڈپٹی چیئرمین ایرا لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد 79 ہزار 596 روپے ماہانہ معاوضہ لے رہے ہیں-

متعلقہ عنوان :