سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں مرنیوالے 7پاکستانی بھارت میں دفن ۔ تدفین ورثاء کی رضامندی سے کی گئی۔ شیخ رشید احمد

بدھ 21 فروری 2007 15:16

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں مرنیوالے 7پاکستانی بھارت میں دفن ۔ تدفین ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21فروری2007 ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ احمد کہا ہے کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں جاں بحق ہونے والے سات پاکستانی بھارت میں دفن کردیئے گئے ہیں کیونکہ ان کی لاشیں واپس لانے کے قابل نہیں تھیں‘ تدفین کا فیصلہ لواحقین کی رضامندی کے مطابق کیا گیا ہے۔ چھ لاشوں کی واپسی کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے بعد وفاقی وزیر ریلوے نے ایوان کو بتایا کہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس کے واقعہ میں مرنے والوں میں سے سات افراد کو یو پی(بھارت) میں ہی دفن کردیا گیا ہے کیونکہ ان کی لاشوں کی حالت واپس لانے کی نہیں تھی اور ایسا ان کے لواحقین کے فیصلے پر ہی کیا گیا۔

جبکہ چھ افراد کی لاشیں واپس لانے کے لئے اقدامات کرلئے گئے ہیں اور وہ جیسے ہی ہمیں موصول ہوئیں ہم ان کو ان کے گھروں تک پہنچا دیں گے مرنے والوں کی تعداد میں ایک اور شخص کا اضافہ ہوا ہے جبکہ پانی پت اور دہلی میں ہمارے ریلوے حکام موجود ہیں جیسے جیسے اطلاعات موصول ہوتی رہیں گی ہم ایوان کو اس سے آگاہ کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :