آصف اور شعیب نے تربیتی کیمپ جوائن کرلیا

جمعہ 23 فروری 2007 12:51

آصف اور شعیب نے تربیتی کیمپ جوائن کرلیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23فروری2007 ) ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا ہے ، فاسٹ بولر ز محمد آصف اور شعیب اختر نے بھی کیمپ جوائن کرلیا۔

(جاری ہے)

لاہور کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لگائے گئے تربیتی کیمپ میں ورلڈ کپ کے15رکنی اسکواڈ سمیت 5ریزور کھلاڑیوں نے بھی آج صبح رپورٹ کردی، اس وقت تمام کھلاڑی فزیکل ٹریننگ سیشن میں مصروف ہیں ، فاسٹ بولر شعیب اختر اور محمد آصف نے بھی کیمپ جوائن کرلیا ہے ، کرکٹ بورڈ کے ذرائع ان دونوں بولرز کے ڈوپ ٹیسٹ کے حوالے سے کچھ بتانے کے لئے تیار نہیں ، شاہد آفریدی کا ڈوپ ٹیسٹ پہلے سیشن کے بعد ہوگا ، عبد الرزاق نے کیمپ جوائن کرنے کے بعد نجی مصروفیت کی بنا پر عارضی رخصت لے لی ہے۔