ہالی ووڈ اسٹار پینیلوپ کروز کا شاہ رخ خان کیساتھ کام کرنیکی خواہش کا اظہار

جمعہ 23 فروری 2007 12:53

ہالی ووڈ اسٹار پینیلوپ کروز کا شاہ رخ خان کیساتھ کام کرنیکی خواہش کا ..
لاس اینجلس ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23فروری2007 ) ہالی ووڈ اسٹار و اسپینی اداکارہ پینیلوپ کروز بھی بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کی مداح ہیں۔ اور انہوں نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ پینیلوپ کو اس سال با وقار آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہالی ووڈ میں منعقدہ گلوبل گرین پری آسکر پارٹی میں ایک ویب سائٹ کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستانی فلموں کی زبردست شیدائی ہیں اور انکی خواہش ہے کہ شاہ رخ خان کیساتھ کا م کریں ۔ انہوں نے ہندوستانی میگا اسٹار کی صلاحیتوں کی تعریف کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ بھارت سے محبت کرتی ہیں اور ایک ناول پر مبنی ایک فلم ہندوستان پر بھی تیار کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :