سیکریٹری نجکاری شیخ اکرام اللہ دماغ کی شریان پھٹنے سے انتقال کر گئے

جمعہ 23 فروری 2007 22:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2007ء) سیکریٹری نجکاری وسرمایہ کاری شیخ اکرام اللہ دماغ کی شریان پھٹنے سے انتقال کر گئے ہیں۔ اسلام آباد میں حکام کے مطابق 19فروری کو وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں میٹنگ سے قبل اچانک ان کی حالت بگڑ گئی۔ جس پر انہیں مقامی ہسپتال میں منتقل کیا گیاتھا۔لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔مرحوم کی عمر 59سال تھی۔

(جاری ہے)

دوماہ قبل ان کی ہارٹ سرجری بھی ہوئی تھی۔

شیخ اکرام اللہ 6مارچ 1948کوپیدا ہوئے اور 1970میں پنجاب یونیورسٹی سے گریجوایشن کے بعد سول سروسز کا امتحان پاس کیا۔1973کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کا آغاز کیا۔انہوں نے وزارت دفاع اور ریونیوڈویژن سمیت متعدد اہم اداروں میں خدمات سرانجام دیں۔ان کی نماز جنازہ کل گیارہ بجے ریس کورس گراؤنڈ راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :