تھر ایکسپریس انتہائی سخت حفاظتی انتظامات میں زیرو پوائنٹ پہنچ گئی ، سراغ رساں کتوں کی مدد سے ٹرین کی چیکنگ

ہفتہ 24 فروری 2007 13:33

تھر ایکسپریس انتہائی سخت حفاظتی انتظامات میں زیرو پوائنٹ پہنچ گئی ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24فروری2007 ) تھر ایکسپریس انتہائی سخت حفاظتی انتظامات میں زیرو پوائنٹ پہنچ گئی ہے ۔ کراچی سے جانے والی تھر ایکسهپریس میں تین سو دس مسافر سوار تھے جبکہ ایک سو اکہترمسافروں کو لے کر بھارتی ٹرین بھی جودھپور سے مونا بائو پنچ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی سےجانے والی ٹرین کو ․سيکيوريٹی رينجرز کی اينٹی ٹيررسٹ ونگ ، ريلوے پوليس و ديگر اداروں کی نگرانی میں روانی کیا گیا ۔ ميرپورخاص تا زيرو پوائنٹ تک راستے ميں آنے والے اسٹيشنوں اور ريلوے پلوں پر بھی مذکورہ فورسز کی بھاری نفری موجود تھی ۔بھارتی ٹرين کو بھی زيرو پوائنٹ تک بی ايس ايف کی نگرانی ميں لايا گیا ۔ مونابائو پر سراغ رساں کتوں کو بھی رکھا گيا ہے۔

متعلقہ عنوان :