ورلڈ کپ کیلئے سکوارڈ میں شامل قومی کھلاڑیوں پر میڈیا کو بیان دینے پر پابندی

ہفتہ 24 فروری 2007 14:39

ورلڈ کپ کیلئے سکوارڈ میں شامل قومی کھلاڑیوں پر میڈیا کو بیان دینے پر ..
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24فروری2007 ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ سکوارڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

(جاری ہے)

لاہو رمیں ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر بی جے میر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں ٹریننگ کے دوران پاکستان ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی ذرائع ابلاغ سے بات چیت نہیں کر سکتا۔ اس پابندی کا مقصد کھلاڑیوں کا اپنی پریکٹس پر پوری توجہ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف کیمپ کے آخری روز کوچ اور کپتان میڈیا کے سامنے ہوں گے۔