فلسطینیوں کی زمینوں پر یہودی قبضہ جائز ہے‘ اسرائیلی ہائیکورٹ

اتوار 25 فروری 2007 12:36

فلسطینیوں کی زمینوں پر یہودی قبضہ جائز ہے‘ اسرائیلی ہائیکورٹ
تل ابیب( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25فروری2007 ) اسرائیلی عدالت میں دس فلسطینیوں نے درخواست دائر کی تھی کہ ان کی زمین پر یہودیوں نے قبضہ کرلیا ہے- اسرائیلی ہائی کورٹ نے مقدمے کی سماعت کے بعد یہودیوں کے حق میں فیصلہ دے دیا- کورٹ کے فیصلے کے مطابق کسی بھی یہودی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ جب چاہے جہاں چاہے فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ کرکے وہاں تعمیر شروع کر سکتا ہے- رپورٹ کے مطابق کورٹ کے فیصلے کے بعد ہزاروں یہودیو ں نے فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرنے اور ان کی زمینوں پر جبراً قبضہ کرنے کے لئے منصوبہ تشکیل دے دیا ہے -اس فیصلے سے یہودیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور فلسطینیوں میں مایوسی پھیل گئی ہے -

متعلقہ عنوان :