سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات جلد مکمل کرلی جائیں گی ۔لالو پرشاد

اتوار 25 فروری 2007 18:21

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات جلد مکمل کرلی جائیں گی ۔لالو پرشاد
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25فروری2007 ) بھارت کے وزیر ریلوے لالو پرشاد یادیو نے کہا ہے کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات جلد مکمل کر لی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 18 فروری کو سمجھوتہ ایکسپریس میں ہونے والی دہشت گردی کی تحقیقات جاری ہیں اورجلد مکمل کر لی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ کی تحقیقات میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی بم دھماکوں میں مسخ شدہ لاشوں کی شناخت کا کام آسان نہیں اوراس میں وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ دوران سفر ہونے کے باعث پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ٹیلیفون پر بات نہیں کر سکے۔