ایشیائی ترقیاتی بنک پانی کے شعبہ کی بہتری کیلئے آئندہ تین سال میں پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالرز سے زائد رقم فراہم کرے گا

اتوار 4 مارچ 2007 21:11

ایشیائی ترقیاتی بنک پانی کے شعبہ کی بہتری کیلئے آئندہ تین سال میں پاکستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2007ء) ایشیائی ترقیاتی بنک پانی کے شعبے میں بہتری کیلئے آئندہ تین سال میں پاکستان کوڈیڑھ ارب ڈالرز سے زائد رقم فراہم کرے گا ایشیائی ترقیاتی بنک نے ملک میں آبی وسائل بارے اپنے جائزے میں کہا ہے کہ اس رقم کی فراہمی پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے ضروری ہے اور غرت میں کمی کیلئے ان کا بہتر انتظام بھی اہمیت کا حامل ہے ، واضح رہے کہ ایشیائی پاکستان میں آبی وسائل کی بہتری کیلئے اس سے قبل بھی گزشتہ دس سال میں ڈیڑھ ارب ڈالرز سے زائد رقم فراہم کر چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :