خیر پور میں 15 انچ قطرکی گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی

پیر 5 مارچ 2007 13:01

خیر پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2007ء) صوبہ سندھ کے علاقے خیر پور میں پندرہ انچ قطرکی گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی جس سے خیر پور ،نوابشاہ اور متعدد علاقوں کو گیس کی فراہمی منقطع ہوگئی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خیر پور کے علاقے فیض گنج میں نامعلوم افراد نے گزشتہ رات گاوٴں قیصر خان لاشاری کے مقام پر خیر پور سے نوابشاہ جانے والی 15 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اْڑا دیا۔ دھماکے کے باعث خیر پور سے نوابشاہ اور متعدد علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ پولیس اور سوئی گیس کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا جبکہ تباہ ہونے والی گیس پائپ لائن کی مرمت شروع کردی گئی حکام کے مطابق گیس کی سپلائی جلد بحال کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :