پاکستان اور بھارت کے درمیان انسداد دہشت گردی مشترکہ میکنزم کادو روزہ اجلاس کل ہو گا

پیر 5 مارچ 2007 13:04

پاکستان اور بھارت کے درمیان انسداد دہشت گردی مشترکہ میکنزم کادو روزہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2007ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان انسداد دہشتگردی مشترکہ میکنزم کا پہلا اجلاس منگل سے شروع ہو گاتفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان انسداددہشت گردی کے بارے میں مشترکہ میکنزم کا پہلا دو روزہ اجلاس آج سے شروع ہو گا اس دو روزہ اجلاس میں دونوں ممالک کے ماہرین دہشتگردی کی روک تھام کیلئے تجاویز کا تبادلہ خیال کریں گے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری طارق عثمان حیدر کریں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ 3 رکنی بھارتی وفد کی سربراہی دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری کے سی پی کریں گے۔ انسداد دہشت گردی مشترکہ میکنزم کا قیام گزشتہ سال ہوانا میں صدر جنرل پرویز مشرف اور بھارتی وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں عمل میں لایا گیا تھا اگرچہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات کے تحت دہشتگردی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوتا ہے تاہم نئے میکنزم کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے سے انٹیلی جنس معلومات زیادہ موثر اور سبک رفتاری سے شیئر کر سکیں گے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ بھارت پاکستان کو پانی پت میں دہشتگردی کا شکار ہونے والی سمجھوتہ ایکسپریس سے متعلق تحقیقات کے اب تک نتائج سے آگاہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :