خطے کی صورتحال خراب ہوئی تو انتخابات ایک سال کیلئے ملتوی کئے جاسکتے ہیں،چوہدری شجاعت

پیر 5 مارچ 2007 13:04

خطے کی صورتحال خراب ہوئی تو انتخابات ایک سال کیلئے ملتوی کئے جاسکتے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2007ء) مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال خراب ہوئی تو آئین کے مطابق انتخابات کو ایک سال تک کیلئے ملتوی کیا جاسکتا ہے امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو حالات اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر خطے کی صورت حال خراب ہوئی تو آئین کے مطابق 2007ء کے انتخابات کو ایک سال کے لیے ملتوی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ ایران پر حملہ کرتا ہے تو حالات اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر بھی صورت حال کشیدہ ہونے کی صورت میں یا ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر پراگر قابو نہیں پایا جاسکا تو آئین کے مطابق 2007ء کے عام انتخابات کو ملتوی کیا جاسکتا ہے۔