پی آئی اے پر پابندی حفاظتی نقطہ نظر سے لگائی گئی ، برطانوی ہائی کمشنر

پیر 5 مارچ 2007 18:35

پی آئی اے پر پابندی حفاظتی نقطہ نظر سے لگائی گئی ، برطانوی ہائی کمشنر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2007ء) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر رابرٹ برنکلے نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ناصر خان کی دعوت پر چیمبر ہاؤس کا دورہ کیا اور دارلحکومت کے تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کیا ان کے ہمراہ کمرشل قونصلر ہمیش ڈائنل اور ویزہ قونصلر باب وائمن بھی موجود تھے ، تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے برٹش ہائی کمشنر رابرٹ برنکلے نے کہا کہ برطانوی ہائی کمیشن نے کمرشل ویزوں کے اجراء کا نظام سہل بنا دیا ، انہوں نے کہا کہ اس وقت تقریبا آٹھ لاکھ پاکستانی برطانیہ میں مقیم ہیں ہماری کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں ماڈل بنایا جائے گزشتہ نومبر میں شہزادہ چارلس نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ پاکستان کادورہ کیا جس میں اگلے دس سالہ پروگرام ترتیب دیا گیا ہے تاکہ مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھائے جاسکیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ برطانیو وزیر خارجہ نے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا جس میں انہوں نے دونوں ممالک کو درپیش مذہبی انتہاء پسندی کے خاتمہ کیلئے بات چیت کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے برطانیہ کو تقریبا نصب ارب بلین ڈالر کی سالانہ ایکسپورٹ ہے جس میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے برطانیہ اس وقت پاکستان میں پانچواں بڑا انوسٹر ہے اگر سٹینڈرڈ چارٹرڈ کی سرمایہ کاری شامل کر لی جائے تو برطانیہ پہلے نمبر پر آجاتا ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت کے ساتھ ایف ٹی اے معاہدہ کیلئے بات چیت اور یورپین یونین کی طرف سے پی آئی اے پر پابندی پاکستان کے خلاف اقتصادی پابندی نہیں بلکہ یورپین یونین نے ایسا حفاظتی اقدامات کے طورپر کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی ویزہ کے حصول کیلئے فنگر سکین اور ٹی بی فری سرٹیفکیٹ ضروری ہوگا جبکہ پہلے سے ویزا ہولڈرز کیلئے یہ پابندی نہ ہوگی ، پاکستان میں برطانوی کمشرل قونصلر ہمیش ڈائنل اور ویزہ قونصلر باب وائمن نے بھی خطاب کیا اور مختلف سوالات کے جوابات دیئے ، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ناصر خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے بڑے تاریخی تعلقات ہیں یہ سلسلہ تقسیم سے قبل کا ہے پاکستان کا سوشل سٹرکچر مضبوط کرنے کیلئے برطانیہ نے بڑی مدد کی ہے ، انہوں نے برطانوی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی لبرل اکنامک پالیسی سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تقسیم ہند کے وقت برطانیہ نے کشمیر کا مسئلہ ادھورا چھوڑا تھا اب وقت آگیا ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلہ کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے ، آخر میں آئی سی سی آئی کے صدر ناصر خان نے برطانوی ہائی کمشنر رابرٹ برنکلے کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :