طالبان تیار ہوں تو ان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں ، حامد کرزئی

پیر 5 مارچ 2007 19:41

طالبان تیار ہوں تو ان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں ، حامد کرزئی
کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2007ء) افغان صدر حامد کرزئی نے ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے طالبان سے مذاکرات کی خواہش ظاہر کی ہے پیر کو کابل میں ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ طالبان کے ساتھ بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں تاہم اس سلسلے میں طالبان کی جانب سے بھی مثبت رد عمل ظاہر کیا جانا چاہیے حامد کرزئی نے امید ظاہر کی کہ افغانستان میں امن وامان کے قیام ملک میں تعمیر نو اور ترقی کیلئے طالبان قوتیں مثبت رد عمل ظاہر کرنے پر غور کریں گی ، افغان صدر نے اتحادی افواج کی جانب سے ملک میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی بھی مذمت کی ،اس سے قبل طالبان نے دعوی کیا تھا کہ وہ موسم گرما میں افغانستان میں بڑے پیمانے پر حملے کرنے کیلئے منصوبہ بندی کررہے ہیں ۔