پاکستان میں شفاف انتخابات چاہتے ہیں،امریکہ،توقع ہے کہ اپوزیشن او رالیکشن کمیشن مل جل کر انتخابی عمل مکمل کر لیں گے ،امریکہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات مستقبل میں بھی قائم رہیں گے،پاکستان میں متعین امریکی سفیر ریان سی کروکر کی صحافیوں سے گفتگو

پیر 5 مارچ 2007 19:42

پاکستان میں شفاف انتخابات چاہتے ہیں،امریکہ،توقع ہے کہ اپوزیشن او رالیکشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2007ء) پاکستان میں امریکی سفیر ریان سی کروکر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست سے امریکہ کا کوئی مفاد وابستہ نہیں تاہم امریکہ چاہتا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کا عمل صاف اور شفاف بنایا جائے، اپوزیشن جماعتوں کے انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے حوالے سے تحفظات پریکشن کمیشن کا بیشتر سیاسی جماعتوں سے رابطہ ہے اور توقع ہے کہ یہ سارا عمل مل جل کر باہمی مشورے سے مکمل کر لیاجائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز یہاں الیکشن کمیشن کی فہرستیں تیار اور مرتب کرنے والی سافٹ وئیر کمپنی کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ یو ۔ایس ایڈ نے انتخابی فہرستوں اور پورے انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے پاکستان کو ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کی امداد فراہم کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کہ امریکہ سیاسی مفاد سے بالاتر ہو کر صرف الیکشن کمیشن کو ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے حوالے سے تحفظات پر الیکشن کمیشن کا بیشتر سیاسی جماعتوں سے رابطہ ہے اور امید ہے کہ یہ سارا عمل مل جل کر باہمی مشورے سے مکمل کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات ہیں جو مستقبل میں بھی قائم رہیں گے ۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد بھی امریکی سفیر کے ہمراہ تھے۔