بلوچستان میں تعمیر و ترقی کا عمل جاری رکھیں گے‘صوبائی حکومت ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے‘وزیراعظم سے وزیراعلی جام محمد یوسف کی ملاقات

منگل 6 مارچ 2007 18:22

اسلام آباد(اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار06 مارچ2007) وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی تعمیر اور ترقی کے عمل کو جاری رکھے گی صوبے میں امن وامان برقراررکھنے کیلئے حکومت کے موثر اقدامات کے مثبت نتائج نکلے ہیں گوادرپورٹ کی تعمیر سے صوبے میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا ملازمتوں میں صوبے کا کوٹہ تین سے بڑھا کر 6 فیصد کردیا گیاہے انہوں نے یہ بات وزیراعظم ہاؤس میں بلوچستان کے وزیر اعلی جام محمد یوسف سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی صوبائی وزیراعلی نے وزیراعظم کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر جاری کاموں کے بارے میں بریف کیا اور ان سے 20مارچ کو گوادر پورٹ کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے بات چیت کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شوکت عزیز کو اس موقع پر ہدایت کی کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہرصورت میں یقینی بنایا جائے امن وامان برقراررکھنے کیلئے اقدمات کو مزید بہتر کیاجائے انہوں نے کہاکہ بلوچ عوام محب وطن ہیں اور وہ صدر پرویزمشرف نے بلوچستان کے عوام کو مکمل حقوق دینے کا فیصلہ کیا ہے ملاقات میں صوبے میں مسلم لیگ کی تنظیم نو اور دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔