ڈیموکریٹس کا عراق سے 2008ء تک فوج واپس بلانے کا مطالبہ‘ کانگریس میں بل پیش کرنے کا اعلان۔ صدر بش نے فوجوں کی واپسی کو مستردکر دیا۔ بل ویٹو کر دیا جائے گا

جمعہ 9 مارچ 2007 11:17

ڈیموکریٹس کا عراق سے 2008ء تک فوج واپس بلانے کا مطالبہ‘ کانگریس میں بل ..
واشنگٹن (اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار09 مارچ2007) ڈیموکریٹس نے 2008ء تک عراق سے فوج واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے اور اس حوالیسے بل ایوان نمائندگان میں پیش کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ جبکہ صدر جارج ڈبلیو بش نے عراق سے امریکی فوجوں کے انخلاء کو تباہ کن قرا دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈیموکریٹس نے کانگریس مین بل پیش کیا تو اسے ویٹو کر دیاجائے گا۔ عراق سے امریکی فوجوں کے واپسی کے معاملہ پر ڈیموکریٹس اور ریپبلکن میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں ۔

ایک امریکی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹس نے2008تک عراق سے فوج واپس بلانے سے متعلق بل ایوان نمائندگان میں پیش کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے ۔ ڈیموکریٹس کی جانب سے تیارکیے گئے بل میں عراق سے آئندہ سال تک فوج کے انخلا کے علاوہ اس بات پربھی زوردیاجائے گا کہ عراق کی صورتحال پرپیش رفت کی رپورٹ جولائی اوراکتوبرمیں دی جائے اورپیش رفت نہ ہوتوفوج جلدواپس بلائی جائے ۔

(جاری ہے)

ڈیموکریٹس کاکہناہے کہ وہ افغانستان میں امریکی رسدکومضبوط کرنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر کے مشیر نے ڈیموکریٹس کی جانب سے عراق سے فوج کے انخلا سے متعلق قانون سازی کو ویٹو کرنے کافیصلہ کیاہے۔ انہوں نے خبردارکیاکہ ایساکوئی بھی بل امریکی جنرلز کے ہاتھ باندھنے کے برابرہوگا۔ڈیموکریٹس کے مطابق بل پر بحث اگلے ہفتے ہوگی ۔ صدر بش نے عراق سے فوجوں کے انخلاء کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے عراق میں دہشت گردوں کا مرکز بن جائے گا۔ عراق میں امن قائم کئے بغیر فوجوں کی واپسی درست فیصلہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :