پاک بھارت خارجہ سیکرٹریوں کے مذاکرات 13 مارچ کو اسلام آباد میں ہوں گے

جمعہ 9 مارچ 2007 12:24

پاک بھارت خارجہ سیکرٹریوں کے مذاکرات 13 مارچ کو اسلام آباد میں ہوں گے
اسلام آباد ( اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار09 مارچ2007) پاک بھارت خارجہ سیکرٹری سطح کے دو روزہ مذاکرات بروز منگل 13مارچ کو اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

مذاکرات کا چوتھا راؤنڈ ہو گا ان مذاکرات میں کشمیر سمیت ‘ وولر بیراج ‘ انسداد دہشت گردی ‘ سیاچن ‘ سرکریک سمیت تمام نکات پر بات چیت کی جائے گی۔ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ ریاض محمد خان کریں گے جبکہ بھارت کیطرف سے سیکرٹری خارجہ شیو شینکر مینن بھارتی وفد کی قیادت کریں گے۔