شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا نیاسلسلہ شروع

جمعہ 9 مارچ 2007 13:37

شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارش جبکہ ..
مظفر آباد (اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار09 مارچ2007) شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا نیاسلسلہ شروع ہوگیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے راستے بارش برسانے والی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوچکا ہے ‘جس سے کشمیر ، پنجاب ، سرحد اور شمالی بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا بارشوں کا یہ سلسلہ تین چار روز تک وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا۔

۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرد ہواؤں کا ایک اور سلسلہ ملک آئندہ چوبیس گھنٹوں میں داخل ہونے کی توقع ہے جو تین سے چار روز تک کشمیر پنجاب اور شمالی بلوچستان میں بارش کا سبب بنے گا جس سے صوبہ سندھ میں بارش کا امکان ہے ، بارشوں کا یہ سلسلہ آج علی الصبح سے ہی بالائی علاقوں میں شروع ہوا۔

(جاری ہے)

اور پشاور ، کوہاٹ‌، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان ، ایبٹ آباد، بالا کوٹ‌ اور چاڑہ چنار، میں بارش ریکارڈ کی گئی۔

جبکہ وادی ناران ، گلیات، الائی او ر متعدد پہاڑی مکامات پر برف باری کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے ۔ مانسہرہ ، اوگی ، بتگرام ، ہزارہ ڈویزن کے دیگر علاقوں میں موسلا دار بارشیں شروع ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث بچوں میں ‌نمونیہ کا مرض بڑھ گیا ہے جبکہ لینڈ سلائڈنگ سے وادی کاغان کی سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہو گئیں ہیں ۔ صوبہ سرحد کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بارشوں سے زلزلہ متاثرین جو کہ خیموں میں مقیم ہیں انکی تکالیف میں اضافہ ہوگیا ہے۔