پاک بھارت شپنگ پروٹوکول پر دستخط کے بعد 30سال میں پہلا پاکستانی بحری جہاز بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے ۔ بابر خان غوری

جمعہ 9 مارچ 2007 16:37

پاک بھارت شپنگ پروٹوکول پر دستخط کے بعد 30سال میں پہلا پاکستانی بحری ..
کراچی(اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار09 مارچ2007) وفاقی وزیر بندرگاہ و جہاز رانی بابر خان غوری نے کہا ہے کہ پاک بھارت شپنگ پروٹوکول پر دستخط کے بعد 30سال میں پہلا پاکستانی بحری جہاز بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے انہوں نے بتایا کہ پی این ایس سی کا جہاز لالہ زار ایران سے 52ہزار ٹن خام مال تیل لے کر بھارت کی نیو منگلور بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے ور شپنگ پروٹوکول پر دستخط کے بعد پی این ایس سی بھارت کی ایک بڑی مارکیٹ حاصل ہوگئی ہے انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان شپنگ ماہرین کے مطابق شپنگ پروٹوکول معاہدے کیبعد پاکستانی بحری جہاز کے بھارتی بندر گاہ ر لنگر انداز ہونا وفاقی وزیر بزبر خان غوری اور صدر جنرل پرویز مشرف کے مظبوط پالیسیوں کی کامیابی ہے واضح رہے کہ پاکستان کے3جہاز بولان، خیر پور اور چترال پچھلے سال ماہ جو اور جولائی میں بھارت سے چینی لے کر پاکستان آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :