پاکستان اور بھارت کا ایک دوسرے کے سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر عائد پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ

جمعہ 9 مارچ 2007 21:31

پاکستان اور بھارت کا ایک دوسرے کے سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر عائد پابندیاں ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2007ء) پاکستان اوربھارت نے ایک دوسرے کے سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر عائد پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ اس سلسلے میں معاملات چند روز قبل طے کر لئے گئے تھے تاہم ان کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ فیصلے کی روشنی میں اسلام آباد میں موجود بھارتی سفارتکار ٹیکسلا اور حسن ابدال (پنجہ صاحب) تک آ جا سکیں گے جبکہ نئی دہلی میں موجود پاکستانی سفارتکاروں کو نودیہ اور گرگیوان تک آنے جانے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :