حماس نے فلسطین کاز کو فروخت کردیا ہے،ایمن الظواہری

پیر 12 مارچ 2007 13:25

حماس نے فلسطین کاز کو فروخت کردیا ہے،ایمن الظواہری
دبئی (اُرددو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔ 2007ء) القاعدہ میں اسامہ بن لادن کے اول نائب خیال کئے جانے والے ایمن الظواہری نے حماس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ہتھیار پھینک دیئے ہیں۔ خلیجی ممالک کے ٹیلی ویڑن چینل سے نشر کئے جانے والے ایک پیغام میں ایمن الظواہری نے کہا ہے کہ حماس نے مکہ اعلانیہ کے جن معاہدوں پر اتفاق کیا وہ ہتھیار پھینکنے کے مترادف ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے اب اس معاہدے کے ذریعے حماس فلسطینیوں کے زیادہ سے زیادہ علاقے یہودیوں کے حوالے کرنے پر راضی ہوگئی ہے۔ حماس نے فلسطین کاز کو فروخت کردیا ۔ان کا کہنا ہے کہ اس بدلے حماس کو کیا ملے گا۔صرف حکومت میں ایک تہائی طاقت، ایمن الظواہری کا کہنا ہے کہ حماس جس طرح کی جدوجہد کررہی تھی وہ اب اس سے پیچھے ہٹتی چلی جارہی ہے۔ ان کا کہنا ہے بدقسمتی سے فلسطین میں ایک مختلف قسم کی جارحیت جاری ہے، حماس نے اپنی حدوں سے تجاوز کیا اور اس طرح اس نے مسلمانوں کے جذبات و احساسات کا مذاق اڑاتے ہوئے فلسطین سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں کو تسلیم کرلیا۔

متعلقہ عنوان :