جوہری پروگرام پر سلامتی کونسل کے ارکان کو بریفنگ دینے کیلئے تیا رہیں،ایران

پیر 12 مارچ 2007 13:28

جوہری پروگرام پر سلامتی کونسل کے ارکان کو بریفنگ دینے کیلئے تیا رہیں،ایران
تہران(اُرددو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔ 2007ء) ایران کا کہنا ہے کہ صدر محمود احمدی نڑاد ملک کے سویلین جوہری پروگرام پر سلامتی کونسل کے ارکان کو بریفنگ دینے کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی نے حکومتی ترجمان غلام حسین الحام کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی صدر سلامتی کونسل کے اجلاس میں پرامن جوہری پروگرام کے ایرانی حق کا دفاع کرنے کو تیار ہیں تاہم بیان کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی۔

ایرانی نیوز ایجنسی ارنا نے حکومتی ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ صدر احمد ی نڑادایران کے جوہری پروگرام پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے تیارہیں۔دوسری جانب وزارت خارجہ کے ترجمان محمد علی حسینی نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ مغرب کا انتہا پسندانہ رویہ کسی بھی طور مسئلے کے حل میں مدد گار ثابت نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :