انضمام الحق اور یونس خان باب وولمر کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے کیپ ٹاؤن جائیں گے

بدھ 21 مارچ 2007 15:58

انضمام الحق اور یونس خان باب وولمر کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے کیپ ..
جمیکا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 مارچ 2007) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستعفی ہونے والے کپتان انضمام الحق اور نائب کپتان یونس خان آنجہانی کوچ باب وولمر کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کیلئے کیپ ٹاؤن جائیں گے اس بات کافیصلہ کنگسٹن میں ہونے والی ایک ٹیم میٹنگ میں کیا گیا ہے امکان ہے کہ آنجہانی باب وولمر کی آخری رسومات کی ادائیگی میں دس سے پندرہ دن لگ سکتے ہیں باب وولمر کی میت کنگسٹن سے کیپ ٹاؤن لائی جائے گی میٹنگ میں آنجہانی کوچ کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور فیصلہ کیاگیا کہ ان کی آخری رسومات کیلئے کپتان انضمام الحق نائب کپتان یونس خان کے علاوہ ٹیم منیجر طلعت علی اور کوچ مشتاق احمد پر مشتمل چار رکنی وفد انہیں خراج عقیدت پیش کرنے اور آنجہانی کوچ کی اہلیہ اور بیٹوں سے تعزیت کیلئے کیپ ٹاؤن میں ہونے والی ان کی آخری رسومات میں شرکت کرے گا ان کی میت کے ساتھ پاکستانی ٹیم کے ٹرینر مرے اسٹیون سن اور فزیوڈیرن لفسن بھی کیپ ٹاؤن جائیں گے کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ وہ اپنے کوچ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کیپ ٹاؤن جانا چاہتے ہیں-