پاکستان کازمبابوے کو جیت کیلئے 350 رنز کا ہدف

بدھ 21 مارچ 2007 23:34

پاکستان کازمبابوے کو جیت کیلئے 350 رنز کا ہدف
جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2007) ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ ڈی میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لئے 350رنز کو ہدف دیا ہے۔ پاکستانی ٹیم49.4 اوورز میں349 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔پاکستان کی اننگز کی خاص بات اوپنر عمران نذیر کی شاندار بیٹنگ تھی،عمران نذیر نے 160 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی جس میں آٹھ بلند و بالا چھکے اور چودہ چوکے شامل تھے۔

یہ اس ورلڈ کپ کی اب تک سب سے بڑی انفردای اننگ ہے۔

(جاری ہے)

زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔پاکستان کی جانب سے عمران نذیر اور کامران اکمل نے اننگ کا آغاز کیا تاہم کامران اکمل ابتداء ہی میں15رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے،شعیب ملک21،اپنے ون ڈے کیرئیر کا آخری میچ کھیلنے والے پاکستانی کپتان انضمام الحق37،محمد یوسف3،یونس خان28،شاہد آفریدی16،محمد سمیع5 اور عمر گل 10رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،افتخار انجم 32 رنز بنا سکے جبکہ دانش کنیریا7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کے ایک اینڈ کو عمران نذیر نے سنبھالے رکھا اور زمبابوے کے بالرز کی کھل کر پٹائی کی ۔زمبابوے کی جانب سے برینٹ اور چیگمبورا نے تین ،تین وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :