خیرپور میں مسافر کوچ اور ویگن کے درمیان تصادم‘ 12 افراد ہلاک ‘5 زخمی

ہفتہ 24 مارچ 2007 11:45

خیرپور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24 مارچ 2007) خیرپور میں مسافر کوچ اور ویگن کے تصادم کے نتیجے میں 12 مسافر ہلاک او رپانچ زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق حادثہ دونوں گاڑیوں کے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر جوگوٹھ سے خیرپور آنے والی مسافر ویگن تیز رفتاری کے باعث قومی شاہراہ پر شاہ حسین بائی پاس چوک پر داخل ہوتے ہوئے سکھر سے کراچی جانے والے کوچ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بارہ مسافر ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں میں مشتاق احمد ،امداد علی،عبدالرحمن ،جمال دین ،عبدالکریم ،احمد خان ،علی خان،محمد جمعہ ،بدل مھالہ ،خان محمد جبکہ ویگن کنٹریکٹر احمد شر اور ڈرائیور جتوئی شامل ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں سے آٹھ کا تعلق جاڑو قبیلے سے ہے۔ زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے خیرپور ہسپتال منتقل کیا ہے جبکہ ضلع ناظم خیرپور نے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام ڈاکٹروں اور اسٹاف کو طلب کرلیا ۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم دونوں گاڑیاں اپنے قبضے میں لے لی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :