عشاء کی نماز کے دوران نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے تبلیغی جماعت کے 2نمازی شہید اور 3شدید زخمی

منگل 10 اپریل 2007 12:43

دادو (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10 اپریل 2007) خیر پور ناتھن شاہ کے قریب گاؤں کاٹھیا کی مسجد کے اندر عشاء کی نماز کے دوران نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے تبلیغی جماعت کے 2نمازی شہید اور 3شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق پیر کی شب خیر پور ناتھن شاہ کے قریب گاؤں کاٹھیا کی مقامی مسجد کے اندر عشاء کی نماز کے دوران نامعلوم شرپسندوں نے 6روزہ تبلیغی دورے کیلئے سرحد کے علاقے دیر سے آنیوالے ارکان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رحمت اللہ پٹھان ، قمبر خان پٹھان شہید اور تعویذ خان پٹھان ، شفیع اللہ خان اورفیض الرحمن کانھیو زخمی ہوگئے جنہیں تعلقہ اسپتال خیر پور ناتھن شاہ منتقل کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ڈی پی او نادر کھوسو اور ایس ایچ او غلام سرور ببر نے بھاری نفری کے ساتھ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :